پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی تعلیمی و تحقیقی درسگاہ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری

پیاس پاکستان کی تیسری اعلیٰ ترین درجہ بندی رکھنے والی یونیورسٹی بن گئی ہے

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پیاس) جو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک کا ایک اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی ادارہ ہے، نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز میں ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں 560ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اس بہتری کے بعد پیاس پاکستان کی تیسری اعلیٰ ترین درجہ بندی رکھنے والی یونیورسٹی بن گئی ہے جو ملک کے تعلیمی اور تحقیقی شعبے کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

Load Next Story