ویگو ڈالے والے بیان پر کہیں خواجہ آصف کی چھٹی نہ ہو جائے، لطیف کھوسہ

جونیجو صاحب نے سب کو کاروں پر کھڑا کیا تھا تو جونیجو صاحب کی چھٹی ہوگئی تھی، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ویگو ڈالے والی بات پر کہیں خواجہ آصف کی چھٹی نہ ہو جائے کیونکہ جونیجو صاحب نے سب کو کاروں پر کھڑا کیا تھا تو جونیجو صاحب کی چھٹی ہوگئی تھی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ خواجہ آصف نے بہت خوبصورت بات کی، کاش ڈالے لے لو، پولیس والے اپنے ڈالے لیے پھر رہے ہوتے ہیں، اپنے اخراجات تو کم کرو اور ساری مراعات واپس لیں، کرپشن سب سے زیادہ داخلہ میں ہی ہے، پولیس میں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس وقت لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کیا ہے؟ ہمارے اوپر دہشت گردی کے پرچے بہت ہیں لیکن ہم عوام کے لیے ہر قربانی دینے کے تیار ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پنکی صاحبہ اسکولوں اور کالجوں میں ڈرگ سپلائی کر رہی ہیں، اس کو کچھ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب، قومی اسمبلی میں تین وزارتوں کے 12 کھرب 42 ارب سے زائد کے 10 مطالبات زر منظوری کا عمل جاری ہے۔

داخلہ ڈویژن کے 3کھرب 49 ارب سے زائد کی چار مطالبات زر منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے جبکہ  اپوزیشن نے داخلہ ڈویژن کے چار مطالبات زر پر کٹوتی کی 123 تحاریک پیش کر دیں۔

متعلقہ

Load Next Story