اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، حزب اللہ کا اعلان
لبنان جنگ کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سربراہ نعیم قاسم
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا۔
ایک بیان میں نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ لبنان جنگ کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج ایران اپنے سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔
نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران پر جارحیت کیلئے آمادہ تو کرلیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔