منوڑہ کے سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

متوفی لائنز ایریا کا رہائشی تھا

منوڑہ کے سمندر میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ہاکس بے منوڑہ روڈ این 51 ہٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سمندر سے نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ماڑی پور تھانے پہنچائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ ہاشم ولد رفاقت کے نام سے کی گئی، متوفی لائنز ایریا کا رہائشی تھا ۔

متعلقہ

Load Next Story