کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 2 زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی ، گزری اور گارڈن میں ٹریفک حادثات پیش آئے

کراچی کے علاقے کورنگی ، گزری اور گارڈن میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے راہگیر کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، گزری کے علاقے پنجاب چورنگی انڈر پاس کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 55 سالہ شخص جاں بحق جبکہ 25 اور 30 سالہ دو افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ، گارڈن کے علاقے مدنی مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال  منتقل کی گئی۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ طاہرہ غورہ کے نام سے کی گئی۔

Load Next Story