دنیا کے لیڈرز بھوکے انسانوں کے بجائے جنگوں کا پیٹ بھرنے میں لگے ہوئے ہیں، پوپ لیو

انسانی امداد کو سست کررہے ہیں جبکہ فوجی اخراجات بلا روک ٹوک جاری ہیں، پوپ لیو

عیسائیت کے مذہبی رہنما پوپ لیو نے کہا ہے کہ دنیا کے لیڈرز بھوکے لوگوں کے بجائے جنگوں کا پیٹ بھرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

روم میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی گورننگ باڈی سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو XIV نے کہا کہ عالمی ترجیحات بری طرح متزلزل ہوچکی ہیں۔ پوپ لیو نے دنیا کی حکومتوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ ان رکاوٹوں کو ختم کریں جو امریکا اور دیگر ممالک کی طرف سے مالی امداد کی کمی کے بعد پیدا ہوگئی ہیں۔

پوپ لیو نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ بھوک کے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے اخراجات میں اضافہ کریں اور جغرافیائی سیاسی خدشات کی بنیاد پر خوراک کی امداد کو محدود نہ کریں۔

پوپ لیو نے سیاسی اور انتظامی رکاوٹوں پر شدید تنقید کی جو انسانی امداد کو سست کرتی ہیں جبکہ فوجی اخراجات بلا روک ٹوک جاری ہیں۔

Load Next Story