کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا، باغ سے تعلق رکھنے والے کور ممبر کا لاتعلقی کا اعلان

ریاست مخالف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث کالعدم ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں، افتخار محمود

بیرونی ایماء پر آزاد جموں و کشمیر میں افراتفری اور قتل و غارت پھیلانے والی انتشاری کمیٹی سے اپنے ارکان بھی لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔

کور ممبر افتخار محمود نے ویڈیو پیغام میں کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کر کے نوجوانوں کو مثبت سیاست کی جانب واپس آنے کی اپیل کر دی۔

باغ سے تعلق رکھنے والے کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور ممبر افتخار محمود نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بطور کور ممبر کالعدم ایکشن کمیٹی و چیئرمین آل آزاد کشمیر انجمن تاجران انتشاری کمیٹی کی سرگرمیوں سے شدید اختلاف کرتا ہوں۔ ریاست مخالف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث کالعدم ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو ایسے پاکستان مخالف سرگرمیوں کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ ریاست پاکستان کے خلاف اٹھنے والی کسی بھی آواز، سرگرمی یا پھر علیحدگی پسند تنظیم سے نہ ہمارا کوئی تعلق تھا اور نہ ہے۔

کور ممبر افتخار محمود سے قبل کور ممبر انجم زمان اور امجد علی خان ایڈووکیٹ بھی کالعدم ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کے کور ممبر افتخار محمود کی طرف سے دیئے جانے والے پیغام سے شرپسند ٹولے کا انتشاری ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا ہے۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبران کی علیحدگی سے واضح ہوتا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اس انتشاری کمیٹی کے مذموم مقاصد کو خود ناکام بنا رہے ہیں۔

Load Next Story