کراچی، خاتون کی گھر سے لاش برآمد، اطلاع دینے والا شوہر شک کی بنیاد پر زیر حراست

خاتون کی شناخت 40 سالہ روبینہ کے نام سے ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل

نارتھ ناظم آباد عرفات ٹاؤن کچی آبادی بلاک ایل میں گھر سے خاتون کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔

ایس ایچ او تیموریہ سب انسپکٹر فہد نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 40 سالہ روبینہ کی لاش ملی اس حوالے سے خان محمد نامی شخص نے تھانے میں آکر بتایا کہ گھر میں بیوی کی لاش موجود ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے بعدازاں خاتون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

جہاں خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

اُدھر پولیس نے اطلاع دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Load Next Story