ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے توانائی فراہمی ، تحفظ اور سرمایہ کاری کا فروغ

کونسل سرمایہ کاری کے فروغ اور کلیدی انفرا اسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی مؤثر سہولت کاری کے نتیجے میں ماچھیکے-تھلیاں-تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری عمل میں آ گئی ہے۔

یہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ ملک کے جنوبی اور شمالی حصوں کے درمیان تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم اور اسٹریٹجک راہداری فراہم کرے گا، جس سے پاکستان میں توانائی کے رابطوں اور تیل کی ترسیل کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔

حکام کے مطابق وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے سے ایندھن کی فراہمی کا نظام زیادہ مؤثر بنایا جا سکے گا جبکہ ترسیلی اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ اس منصوبے کو ملکی توانائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور توانائی انفرا اسٹرکچر کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پائپ لائن منصوبہ نہ صرف توانائی کے شعبے میں سہولت پیدا کرے گا بلکہ اس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔

کونسل سرمایہ کاری کے فروغ اور کلیدی انفرا اسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

Load Next Story