ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تیاریاں آخری مرحلے میں، تاریخ بھی سامنے آگئی؟

دونوں اپنی شادی کی تیاریوں کے آخری مرحلے میں ہیں اور جلد ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔

تازہ رپورٹس کے مطابق منگنی کے بعد اب دونوں اپنی شادی کی تیاریوں کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور جلد ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔

حال ہی میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے منگیتر کے زیرِ اہتمام ہونے والے ٹائٹ اینڈ یونیورسٹی (TEU) سمر کیمپ میں شرکت کی، جہاں ان کی موجودگی نے شرکاء اور منتظمین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ جارج کٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ کی تعریف کی اور کہا کہ شادی کی تیاریوں کے باوجود انہوں نے وقت نکال کر تقریب میں شرکت کی، جو ان کی خوش اخلاقی اور سادگی کا ثبوت ہے۔

جارج کٹل کے مطابق ٹیلر نہایت خوش مزاج اور نرم دل شخصیت کی مالک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب کے دوران ٹیلر ان کی والدہ کے ساتھ بھی خوشگوار گفتگو کرتی رہیں اور سب کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا۔

میئر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے بحث چھڑ گئی۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی 3 جولائی 2026 کو نیویارک کے مشہور مقام میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

Load Next Story