فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کی کمزور حریف گھانا کیخلاف خراب کارکردگی، ’کالا جادو‘ اثر کر گیا؟
فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایل کے اہم میچ میں انگلینڈ کی نسبتاً کمزور حریف گھانا کیخلاف خراب کارکردگی کو ’کالے جادو‘ کا اثر قرار دیا جانے لگا۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں گھانا کی ٹیم کوئی گول تو اسکور نہ کرسکی لیکن حیران کن طور پر اپنے پہلے میچ میں چار گول کرنے والی انگلش ٹیم بھی بے بس نظر آئی۔
انگلینڈ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے ہیری کین کی خراب کارکردگی نے شائقین کو بھی حیرت میں ڈال دیا جو گزشتہ میچ میں دو گول کرکے بہترین فارم میں نظر آئے تھے۔
Bro !!! 😅 https://t.co/9ALJ1yBXWv pic.twitter.com/mSa8CeJiXr
— 𝕏 Ghana 🇬🇭 (@xghana_) June 24, 2026
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ’جو جو ماسٹر‘ کی اسٹیڈیم میں پر اسرار حرکتیں کرتے ویڈیو وائرل ہوگئیں۔
انگلش شائقین بھی میدان میں کہتے نظر آئے کہ ’جو جو‘ نے ہم پر کالا جادو کردیا ہے۔
صرف یہی نہیں خود کو گھانا کا سب سے بڑا جادوگر کہنے والے نانا کواکو نے دعویٰ کیا اس نے انگلینڈ کے ہیری کین پر جادو کرکے اسے گول کرنے سے روک دیا ہے۔
“I, Kwaku Bonsam, the most powerful spiritualist in the world. I tied Harry Kane. Did you see Harry Kane? He didn’t even see the ball.”
— EDHUB🌍ℹ (@eddie_wrt) June 24, 2026
- Nana Kwaku Bonsam claims he spiritually tied England captain Harry Kane pic.twitter.com/4Y3JkrQSFP
🚨 INSÓLITO EN EL MUNDIAL 🌍🔮
— Motivaciones Fútbol (@MotivacionesF) June 23, 2026
Antes del partido entre Ghana 🇬🇭 e Inglaterra 🏴, Nana Kwaku Bonsam, uno de los brujos más famosos de Ghana, lanzó una advertencia que dio la vuelta al mundo:
🗣️ “Estoy trabajando en Harry Kane. Ya he demostrado de lo que soy capaz y sé qué debo… pic.twitter.com/rNZcanbEga
میچ کے کچھ دیر بعد نانا کواکو کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ انہوں نے اب ہیری کین کو آزاد کردیا ہے تاکہ وہ انگلینڈ کے آئندہ میچز میں گول کرسکیں۔
🇬🇭“I am the most powerful spiritualist in the world. I am now going to release Harry Kane so that he can score in England’s next match.”
— we love ghana (@weloveghana042) June 24, 2026
— Nana Kwaku Bonsam said as he claimed to have spiritually tied England captain Harry Kane before now “releasing” him. pic.twitter.com/YYO1fTZ6mt
اب آپ اسے اتفاق سمجھیں، گھانا کی قسمت یا پھر واقعی کالے جادو کا اثر، یہ آپ پر منحصر ہے لیکن یہ بھی یاد رہے کہ گھانا نے اپنے پہلے میچ میں پاناما کو انجری ٹائم کے اختتامی لمحات سے محض ایک منٹ قبل گول کرکے 0-1 سے شکست دی تھی۔
Ghana living large in the World Cup so far 🇬🇭
— ESPN FC (@ESPNFC) June 23, 2026
Don't sleep on the Black Stars 🙌 pic.twitter.com/LNA3N83wU8
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ’جو جو ماسٹر‘ہاتھ پہ رکھا سفید پاؤڈر پھونک مار کر میدان کی جانب پھینکتا نظر آیا تھا جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ گول ہونے سے چند لمحوں پہلے کا واقعہ ہے۔