گلگت بلتستان: پہاڑی چوٹی سر کرتے ہوئے فرانسیسی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک  

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کوہ پیما کی شناخت پیئر گیلوم کے نام سے ہوئی ہے

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی ہوشے میں بلتستان پیک نامی پہاڑی چوٹی کے سکس سر کرنے کی کوشش میں برفانی تودے کی زد میں آکر چالیس سالہ فرانسیسی کوہ پیما ہلاک ہوگیا ہے، مقامی حکام نے تصدیق کر دی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کوہ پیما کی شناخت پیئر گیلوم کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ 7,282 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے والی تین رکنی بین الاقوامی مہم کا حصہ تھا۔

 ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ چڑھائی کے دوران پیش آیا جب اچانک برف اور چٹانوں کا تودہ کوہ پیما پر آ گرا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مقامی حکام اور ریسکیو اہلکاروں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش کو بیس کیمپ تک پہنچانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ مہم کے دیگر دو ارکان بھی ابھی تک بیس کیمپ واپس نہیں پہنچے ۔

حکام ان کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔علاقے میں مقامی پولیس اہلکاروں، رضاکاروں اور کوہ پیمائی کے معاون عملے پر مشتمل ریسکیو اور ریکوری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story