فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کیلیے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی

اس سے پہلے ٹیم کو میچ سے ایک روز قبل امریکا آنے کی اجازت دی جاتی تھی

امریکا نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں شریک ایرانی فٹبال ٹیم کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے اہم سہولت فراہم کر دی۔

 ایرانی فٹبال ٹیم کو اب اپنے میچ سے دو دن قبل امریکا میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ اس سے پہلے ٹیم کو میچ سے ایک روز قبل امریکا آنے کی اجازت دی جاتی تھی۔

یہ فیصلہ ایرانی ٹیم کی جانب سے سفری انتظامات اور سخت سیکیورٹی اقدامات پر تحفظات اور اعتراضات سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ایران کے تمام میچ امریکا میں کھیلے جا رہے ہیں تاہم ایرانی ٹیم کا قیام ہمسایہ ملک میکسیکو میں ہے جس کے باعث ہر میچ کے لیے ٹیم کو بار بار سفر کرنا پڑتا ہے۔

ایرانی حکام کا مؤقف تھا کہ محدود وقت کے باعث کھلاڑیوں کی آرام اور بحالی کی تیاری متاثر ہو رہی ہے جس پر منتظمین نے پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا۔

ایران اپنا آخری گروپ میچ 27 جون کو مصر کے خلاف کھیلے گا جس میں کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔

 

Load Next Story