سالگرہ کا دن، شوہر کے ساتھ عمرہ ادائیگی، اداکارہ نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا

نمرہ خان نے عمرہ ادائیگی کے لمحات کو ایک ویڈیو کی صورت میں بناکر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔

اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اُن کی زندگی کی بڑی خواہش پوری ہوگئی۔ نمرہ خان نے بتایا کہ اُن کی خواہش تھی کہ شوہر کے ساتھ سالگرہ کے روز وہ عمرے کی سعادت حاصل کریں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ وہ خواب ہے جو پورا ہونے کے بعد بھی خواب لگ رہا ہے، میرے شوہر میری سالگرہ اور عمرے کو اتنا یادگار اور خوبصورت بنادیا‘۔

انہوں نے شوہر کے حق میں دعا دی کہ اے اللہ شوہر کو خوشیاں، رزق میں برکت عطا فرما، ہر غم اور بری نظر سے محفوظ رکھ جبکہ دنیا اور آخر اچھی کردے۔

نمرہ خان کو عمرہ ادائیگی کی سعادت اور خواہش پوری ہونے پر مداحوں نے مبارک باد دی اور شوہر کیلیے دعائیں کرنے پر آمین بھی کہا۔

Load Next Story