اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کا کہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امریکا سے مرکزی بن گورین ائیرپورٹ سے ایندھن بردارجہاز ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ٓامریکا پہلے ہی بن گورین ائیرپورٹ سے 28 ایندھن بردار طیارے منتقل کر چکا ہے تاہم اسرائیل نے اب مزید 20 فوجی طیارے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل نے امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں شہری پروازوں میں خلل کا خدشہ ہے، امریکی ایندھن بردار جہازوں نے مسافرپروازوں کی آمدورفت کو متاثر کیا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے امریکا سے بن گورین ائیرپورٹ پر فوجی طیاروں کی تعداد کم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔