مسجد الحرام میں حجرِ اسماعیل میں داخلے کے لیے شیڈول کا اعلان

یہ اقدام مسجد الحرام کے اندر موومنٹ کو منظم کرنے اور زائرین کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے حجرِ اسماعیل (حطیم) میں داخلے کے لیے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام مسجد الحرام کے اندر موومنٹ کو منظم کرنے اور زائرین کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ خواتین روزانہ صبح چھ سے نو بجے تک حجر اسماعیل میں داخل ہو سکتی ہیں جبکہ مردوں کے لیے داخلے کا وقت رات دس سے ایک بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد عبادت میں آسانی فراہم کرنا، موومنٹ کو ہموار بنانا اور مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Load Next Story