کراچی؛ شاہراہ فیصل پولیس سے مقابلہ کرنے والے 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

مقابلے میں زخمی ڈاکو کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شارع فیصل پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ناتھا خان پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا  جب کہ زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی  ہے۔

Load Next Story