کالعدم کمیٹی کی آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے کی سازش ایک بار پھر بے نقاب

عوامی حقوق کے نام پر انتشار پھیلانے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا اب کھل کر عوام کے سامنے آ چکا ہے

کالعدم کمیٹی کی جانب سے عوامی حقوق کی آڑ میں آزاد جموں وکشمیر میں انتشار پھیلانے کی سازش ایک بار پھر بے نقاب  ہو گئی۔

بغاوت ،پرتشدد کارروائیاں اور اسلحہ کے کھلے استعمال سے  کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے ۔ آزاد جموں وکشمیر پولیس نے پرتشدد کارروائیوں کے لیے اسلحہ  لے جانے والے انتشاری کمیٹی کے عناصر کو گرفتار کر لیا  ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق  ڈڈیال سے راولاکوٹ اسلحہ لے جانے والے کالعدم انتشاری کمیٹی کے2افراد کو ناکے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ انتشاری کمیٹی کے شرپسند سرغنہ مہران،امان اور ناظم کے لیے کام کر رہے تھے ۔

کالعدم کمیٹی کے گرفتارشرپسند نعیم نے اعتراف کیا کہ ہم ایکشن کمیٹی کے رکن ہیں اور پہلے بھی توڑ پھوڑ اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہےہیں ۔ شرپسند نعیم کے مطابق سرغنہ مہران نے ہمیں ڈڈیال سے اسلحہ لے جانے کا حکم دیا تھا ۔

شرپسند نعیم نے مزید بتایا کہ احتجاج میں موجود افراد کی گاڑیوں کی چابیاں بھی شرپسند مہران اور ناظم نے لے رکھی ہیں تاکہ وہ واپس نہ جا سکیں۔ میر پور کے ایک لڑکے کو اغوا کے بعد بدفعلی اور تشدد کا نشانہ اس لیے بنایا تاکہ وہ ان کیخلاف بیان نہ دے سکے۔

کالعدم کمیٹی کے گرفتارشرپسند عاقب نے اعتراف کیا کہ انتشاری سرغنہ مہران نے کہا تھا کہ یہ سارا اسلحہ پولیس اور رینجرز کے خلاف استعمال کیا جائے گا ۔ شرپسند عاقب نے کہا کہ ہم آئندہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کسی بھی کام میں شامل نہیں ہوں گے   اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اس طرح کے کسی بھی کام میں شامل نہ ہوں۔

ماہرین کے مطابق عوامی حقوق کے نام پر انتشار پھیلانے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا اب کھل کر عوام کے سامنے آ چکا ہے  ۔ مذموم عزائم سامنے آنے کے بعد عوام بیرونی ایما پر چلنے والی اس انتشاری تحریک  کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔

Load Next Story