نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اے ایف ایس اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق

اہلکار ذیشان اختر اپنے سرکاری ہتھیار سے گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا

فوٹو : اے ایف پی

اسلام آباد:

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹاور نمبر 4 پر تعینات اے ایس ایف اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار ذیشان اختر اپنے سرکاری ہتھیار سے گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔

اے ایس ایف اہلکار کو فوری طور پر پمز منتقل کیا گیا وہ لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Load Next Story