کراچی میں 3 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، طلحہ انجم نے میئر اور سندھ حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا

سندھ حکومت اور میئر نے صرف کراچی کو کھنڈر نہیں بنایا بلکہ بچوں کے تحفظ میں بھی ناکام ہے، طلحہ انجم

معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے کراچی میں 3 سالہ بچی کو زیادتی بعد قتل کرنے کے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سندھ حکومت اور میئر کراچی کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

طلحہ انجم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں میئر کراچی اور وزیراعلیٰ سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ سندھ حکومت نے صرف میرے شہر کو کھنڈر نہیں بنایا بلکہ یہ ہمارے شہر کے بچوں کے تحفظ میں بھی ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میئر کراچی، وزیراعلیٰ سندھ جاگیں، کیا اب آپ اس واقعے پر یہ بولیں گے کہ لندن میں بھی زیادتی کے کیسز ہوتے ہیں۔

طلحہ انجم نے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میئر کراچی اور وزیراعلیٰ طنز کرنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب طلحہ انجم نے شہر کے حالات پر آواز اٹھائی ہو اس سے قبل بھی انہوں نے لندن اور کراچی میں جرم کا موازنہ کرنے پر میئر کراچی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

متعلقہ

Load Next Story