کراچی میں اتوار تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

 زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے

فوٹو-فائل

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار تک مطلع جذوی ابرآلود رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران صبح اور رات کے وقت بوندا باندی، پھوار ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز ہوا میں نمی کا تناسب بڑھے گا جس کی وجہ سے صبح اور شام کے وقت موسم مرطوب بھی ہوسکتا ہے جبکہ 3 روز کے دوران سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال ہوں گی تو گرمی کی شدت کم ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار میں گزشتہ 3 روز کے مقابلے میں قدرے کمی رہ سکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ دیہی سندھ کے اکثراضلاع میں موسم گرم وخشک رہنے کاامکان ہے جبکہ بدین اور ٹھٹھ سمیت قرب وجوار کے ساحلی مقامات پر بھی بونداباندی،پھوار ہونے کی توقع ہے۔

Load Next Story