فیفا ورلڈ کپ: سینیگال نے عراق کو 5-0 سے شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سینیگال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق کو 5-0 سے شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے گروپ آئی کے میچ میں سینیگال نے آغاز سے ہی مکمل برتری قائم رکھی۔ حبیب دیارا نے چوتھے منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ پاپ گیے نے دو گول اسکور کیے۔
اس کے علاوہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے نے ایک، ایک گول کر کے کامیابی کو یادگار بنا دیا۔
اس فتح کے ساتھ سینیگال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں پانچ گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی۔
عراق کے خلاف اس بڑی کامیابی کے بعد سینیگال کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔