کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا
بوندا باندی کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، گلشنِ جمال، شارع فیصل، بلوچ کالونی، قیوم آباد، اختر کالونی اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔