دہشتگردوں کا پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنا ایک کھلی حقیقت

فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہی ہے

پاکستان کے خلاف بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین کا استعمال اب کوئی پوشیدہ حقیقت نہیں ہے۔

عالمی سطح پر افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پشت پناہی کی بارہا تصدیق کی جا چکی ہے۔ بھارت کے کرنل (ر) راجیش پاور بھی بھارت کیجانب سے پاکستان کیخلاف افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

افغانستان کیلئے برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنڈسے کا افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہی ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

Load Next Story