تھائی لینڈ میں 17 سالہ لڑکی کو بےدردی سے قتل کرنے والا آسٹریلوی شہری گرفتار
تھائی لینڈ کی پولیس نے ایک 17 سالہ لڑکی کے مشتبہ قتل کے الزام میں ایک آسٹریلوی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان لڑکی کی لاش ریزورٹ سٹی پٹایا کے قریب ایک سوٹ کیس میں ملی تھی۔
پولیس اور مقامی میڈیا کے مطابق ملزم کی کی شناخت 46 سالہ سائمن کارمین کے نام سے ہوئی ہے جسے بنکاک کے سوورنابومی ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے لیے پرواز میں سوار ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں نے لڑکی کو جمعرات کے اوائل میں مرد کے ساتھ ایک کنڈومینیم میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ گھنٹوں بعد علیحدہ فوٹیج میں اسے ایک بڑے سیاہ سوٹ کیس کے ساتھ عمارت سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا جسے اس نے ایک موٹر سائیکل کے پیچھے لاد دیا اور وہاں سے چلا گیا۔
بعدازاں لڑکی کی برہنہ لاش سوٹ کیس کے اندر سے ملی جبکہ سوٹ کیس کو اس کے ملنے کی جگہ سے کچھ فاصلے پر ایک ریلوے لائن کے قریب پھینک دیا گیا تھا۔