پاکستان اور چین کے درمیان کیپیٹل مارکیٹ تعاون میں تاریخی پیش رفت
پاکستان اور چین کے درمیان کیپیٹل مارکیٹس میں تعاون بڑھنے سے اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہی ہے۔
پاک چین مشترکہ ٹائر کمپنی (سروس لانگ مارچ ٹائرز) نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی لسٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
سروس لانگ مارچ ٹائرز پاکستان کے ’’سروسز گروپ‘‘ اور چین کی ’’چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی‘‘ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے قائم کسی کمپنی کی پہلی عوامی لسٹنگ ہے جو دونوں ممالک کے مالی تعاون میں اہم سنگِ میل ہے۔
اس سرمایہ کاری سے مقامی ٹائر سازی کی صلاحیت بڑھے گی، درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETF) کی بنیاد پر مارکیٹ انفرا اسٹرکچر اور نئی سرمایہ کاری مصنوعات بشمول اسلامی فنانس میں تعاون بڑھائیں گے۔
پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور مالیاتی تعاون کے روشن مستقبل کی عکاس ہے۔