آزاد کشمیر کے غیور شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مکروہ عزائم کو ناکام بنا دیا
مظفر آباد، میر پور، بھمبر، کوٹلی اور نیلم سمیت مختلف شہروں میں مارکیٹس اور کاروباری مراکز کھلے ہیں
آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے کالعدم انتشاری کمیٹی کی بیرونی ایما پر امن و امان کو خراب کرنے کے ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ مظفر آباد، میر پور، بھمبر، کوٹلی اور نیلم سمیت مختلف شہروں میں مارکیٹس اور کاروباری مراکز کھلے ہیں۔
آزاد کشمیر کے ہر طبقہ کی طرح کاروباری افراد اور ٹرانسپورٹرز نے بھی کالعدم کمیٹی کی کال کو مسترد کیا ہے۔ عوام نے احتجاج کی کال مسترد کرکے پرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔