جموں و کشمیر میں انتشار کی سازش، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مکروہ چہرہ بے نقاب
بغاوت ،پرتشدد کارروائیاں اوراسلحہ کا کھلا استعمال، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔
آزاد جموں وکشمیر پولیس نے پرتشدد کارروائیوں کیلئے اسلحہ لے جانے والے انتشاری کمیٹی کےعناصر کو گرفتارکر لیا
پولیس ذرائع کے مطابق ترساوا سے کوٹلی اسلحہ لے جانے والے کالعدم انتشاری کمیٹی کے کارندوں کو ناکے پر رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔ گرفتارافراد نےانکشاف کیا کہ وہ انتشاری کمیٹی کے شرپسند سرغنہ امتیازاسلم کیلئے کام کر رہے تھے۔
گرفتار شرپسند علی نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نوجوانوں کو آٹا، چینی اوربجلی کے نام پر گمراہ کررہی ہے جبکہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں، دھرنے میں جتنے بھی لوگ ہیں ان میں سے سب کے پاس چھوٹا،بڑا اسلحہ موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق عوامی حقوق کے نام پر انتشار پھیلانے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا اب کھل کر عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ مذموم عزائم سامنے آنے کے بعد عوام بیرونی ایماء پر چلنے والی اس انتشاری تحریک کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔