لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی، بارش کب ہوگی؟

لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں صبح سے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی جس کے سبب گرمی کی شدت بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب پنجاب کے مختلف اضلاع میں شام کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یکم جولائی سے پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت میں 4 ڈگری اضافہ ہو کر 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق گرمی سے بچنے کے لیے مشروبات کا استعمال کریں، گھروں سے بے جا نہ نکلیں اور سر کو ڈھانپ کے رکھیں۔

Load Next Story