راولپنڈی؛ 32 سالہ شخص کی خودسوزی کی کوشش، اہلیہ بھی جھلس کر زخمی

دونوں میاں بیوی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

فوٹو: فائل

راولپنڈی:

مصریال روڈ پر 32 سالہ شخص نے خودسوزی کی کوشش کی، جس کی وجہ سے وہ جھلس کر زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے اہل کاروں کے مطابق خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو بچانے اور آگ بجھانے کی کوشش کے دوران اس کی 28 سالہ اہلیہ بھی جھلس کر زخمی ہوگئی۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story