عمرہ کی غرض سے جانے  والا مسافر جعلی امیگریشن اسٹیمپ پر گرفتار

جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر ہسپانوی امیگریشن کا جعلی اسٹیمپ پایا گیا

اسلام آباد:

عمرہ کی غرض سے جانے والے مسافر کو جعلی امیگریشن اسٹیمپ پر گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان  کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی امیگریشن اسٹیمپ کی بنیاد پر بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران عمرہ کی غرض سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر ہسپانوی امیگریشن کا جعلی اسٹیمپ پایا گیا۔ مزید تصدیق پر معلوم ہوا کہ امیگریشن ریکارڈ کے مطابق مذکورہ مسافر کے یورپ کے کسی سابقہ سفر کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرنے کے بعد حراست میں لے لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔

Load Next Story