خیبر پختونخوا کے ابھرتے ہوئے ایتھلیٹ کی خودکشی کا معاملہ، تحقیقات میں اہم پیشرفت
طالبعلم کے موبائل سے آخری ڈیلیٹ شدہ مسیجز پر تفتیش جاری ہے، موبائل فرانزک کے لیے لیب بھجوا دیا گیا ہے
صوبہ خیبر پختونخوا کے ابھرتے ہوئے ایتھلیٹ کی خودکشی کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں خودکشی کرنے والا سیکنڈ ایئر کا طالبعلم صوبائی سطح پر معروف اسپورٹس کھلاڑی تھا۔
طالبعلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی جس کے مطابق موت گلے میں پھندا ڈالنے سے ہوئی، گلے پر نشان بھی تھے۔
رپورٹ کے مطابق طالبعلم ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ طالبعلم کے موبائل سے آخری ڈیلیٹ شدہ مسیجز پر تفتیش جاری ہے، موبائل فرانزک کے لیے لیب بھجوا دیا گیا ہے۔