لاہور میں 3 سال قبل پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
ملزم نے مقتولہ سے تین سال قبل پسند کی شادی کی جبکہ اُن کا دو سال کا بیٹا بھی ہے
لاہور میں تین سال قبل پسند کی شادی کرنے والے شخص نے بیوی کو تشدد کر کے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی مین بازار میں ملزم امان اللہ نے اپنی بیوی کلثوم کو ڈنڈا مار کر قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ سے تین سال قبل پسند کی شادی کی جبکہ اُن کا دو سال کا بیٹا بھی ہے۔ ملزم نے بتایا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔