خیبرپختون خوا میں جمعہ کی چھٹی ختم

جمعہ کی چھٹی توانائی بحران کی وجہ سے دی گئی تھی

خیبر پختون خوا حکومت نے دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ختم کر دی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون نے جمعہ کی چھٹی ختم کرنےکے ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری دفاتر میں جمعہ کی چھٹی توانائی بحران کی وجہ سے دی گئی تھی جسے اب ختم کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں صوبائی حکومت نے چھٹی کے ساتھ ستاھ ورک فرام ہوم کی سہولت بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Load Next Story