ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی افواہوں پر تحریک انصاف کی وضاحت

سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما انتقال کرگئیں ہیں

فوٹو: فائل

9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ اور کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبروں پر تحریک انصاف نے وضاحت جاری کردی۔

معاملہ کیا ہے؟

سماجی رابطوں کی سائٹس پر یہ خبر زیر گردش تھی کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی بزرگ رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملیں۔

https://x.com/Sohailahmadaz/status/2072006917510086754?s=20

سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہوئی اور ایک بار پھر درجنوں صارفین نے اس پر یقین کرتے ہوئے بے بنیاد خبر کو آگے شیئر کرنا شروع کردیا جس کے بعد یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا صارفین اظہار ہمدردی کرنے لگے۔

حقیقت کیا ہے؟

ان افواہوں اور غیر یقینی صورت حال کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے وضاحتی اعلامیہ جاری کیا اور تصدیق کی کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد زندہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے ڈاکٹر یاسمین راشد زندہ اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں ہیں، انہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر غیرقانونی حراست اور سخت سزاؤں کا سامنا ہے‘۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں اور اُن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد الحمداللہ حیات ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے کی خاطر قید و صعوبت کی قربانی دے رہی ہیں۔
عوام کسی افواہ پر کان نا دھرے۔

— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) June 30, 2026

شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہ پر یقین نہ کریں کیونکہ یہ سب خبریں بے بنیاد ہیں۔

تحریک انصاف نے اعلامیے میں بتایا کہ جیل حکام نے بھی تصدیق کی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز ہے جس سے عدالت اور جیل حکام آگاہ ہیں۔

https://x.com/amirqureshipti/status/2072024627535290669?s=20

 

Load Next Story