کراچی: ماڑی پور میں فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی زخمی
ماڑی پور مچھر کالونی میں فائرنگ سے شوہر ہلاک بیوی زخمی ہوگئی ، مقتول نے زخمی ہونے والی خاتون سے ڈیڑھ ماہ قبل تیسری شادی کی تھی ، مقتول نے دوسری شادی اپنی بیوہ بھابھی سے کی تھی، مقتول کے مجموعی طور پر 10 بچے ہیں ، مقتول نے پراسرار طور پر خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے ماڑی پور روڈ مچھر کالونی محمدی کالونی خوشحال چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی ، مقتول کی لاش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ جاوید ولد غلام بہادر کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والی خاتون نے اپنا نام 25 سالہ رابعہ زوجہ جاوید بتایا۔
ابتدائی طور پر سول اسپتال میں ڈاکس تھانے کے ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ سول اسپتال سے کنٹرول میسج ملنے پر وہ اسپتال پہنچے جہاں مقتول کے ساتھی آنے والے اس کے پڑوسی نے بتایا کہ تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے مقتول کے سر میں ایک گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
مزکورہ واقعے کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد مقتول کی اہلیہ رابعہ کو بھی سول اسپتال لایا گیا جس کے بائیں ہاتھ میں کوہنی کے قریب گوشت میں گولی لگی تھا۔
پولیس کو شبہ تھا کہ جاوید کو اس کی اہلیہ نے ہی قتل کیا ہے تاہم ایس ایچ او ڈاکس انسپکٹر وقار قیصر نے ایکسپریس کو بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر وہ خود موقع پر پہنچ گئے اور معلومات حاصل کیں جس میں پتہ چلا کہ مقتول نے رابعہ سے تقریباً دو ماہ قبل شادی کی تھی۔
یہ مقتول کی تیسری شادی تھی اس سے قبل پہلی شادی رشتے داروں میں ہوئی تھی جبکہ مقتول تقریباً 15 سال قبل مقتول کے بڑے بھائی کا انتقال ہوگیا تو گھر والوں نے بڑے بھائی کی بیوہ سے اس کی شادی کرا دی تھی۔
مقتول کے مجموعی طور پر 10 بچے ہیں ، تینوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہائش پزیر ہیں، گھر میں مجموعی طور پر 6 کمرے میں جو دو پورشن میں بٹا ہوا ہے، ایک پورشن میں دو بیوں اور ان کے بچے جبکہ دوسرے پورش میں وہ اپنی نوبہاہتا رابعہ کے ہمراہ رہائش پزیر تھا۔
مقتول کباڑی کا کام کرتا تھا جبکہ پرائیوٹ کمپنی میں بطور سیکیورٹی گارڈ بھی ملازم تھا، مقتول کے دونوں بیویوں، بچوں اور بھائیوں سے بیان لینے اور جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مقتول نے اپنے ہی لائسنس فافتہ پستول سے اپنی دائیں کنپٹی پر گولی ماری جو بائیں جانب سے باہر نکل کر رابعہ کے بازو میں جا لگی۔
انہوں نے بتایا کہ جاوید کی ہلاکت پر گھر کے سب لوگ جو ویسے ہی رابعہ کو پسند نہیں کرتے تھے وہ سمجے کہ اسے رابعہ نے قتل کیا ہے جس کی وجہ سے اس کے زخمی کو سب نے نظر انداز کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ رابعہ کو انہوں نے ہی علاج معالجے کے لیے سول اسپتال منتقل کیا ہے ، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔