امریکا: پرانے لاٹری نمبر نے خوش قسمت شہری کو ہزاروں ڈالر جتوا دیے

شہری نے ماضی میں انہی نمبروں سے کئی بار کوشش کی تھی

فوٹو: فائل

امریکی میں ایک شخص نے اپنی گاڑی کے گلَو کمپارٹمنٹ میں پڑا ایک پرانا، ناکام لاٹری ٹکٹ ملنے کے بعد انہی نمبروں پر دوبارہ قسمت آزمائی کی، جس کے نتیجے میں وہ ہزاروں ڈالر جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری سے متعلق اوہائیو لاٹری حکام نے بتایا کہ شہری نے پہلے پِک 5 لاٹری کے انہی نمبروں سے کئی بار کوشش کی تھی، لیکن کامیابی نہ ملنے پر ان نمبروں کا استعمال ترک کر دیا تھا۔

بعد ازاں جب اسے گاڑی کے گلَو کمپارٹمنٹ سے پرانا ٹکٹ ملا تو اس نے ایک بار پھر انہی نمبروں 8-5-5-2-3 پر ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

یہی نمبر 8 مئی کی قرعہ اندازی میں نکل آئے، جس کے باعث اسے 50 سینٹ کی شرط پر25 ہزار ڈالر جبکہ 60-وے بیک اپ کے تحت 417 ڈالر مزید ملے، یوں مجموعی انعامی رقم 25417 ڈالر بن گئی۔

Load Next Story