چین: ہیومنائیڈ روبوٹس کی تربیت کے لیے پہلا روبوٹک اسکول قائم

اسکول انتظامیہ کے مطابق تمام کورسز کا مقصد روبوٹس کی مجموعی صلاحیتوں اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے

چین نے ہیومنائیڈ روبوٹس کی تربیت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹک اسکول قائم کر دیا ہے جہاں روبوٹس کو مختلف عملی اور پیشہ ورانہ مہارتیں سکھائی جائیں گی۔

مشرقی چین کے صوبہ ژیجیانگ کے شہر ہانگژو میں قائم ہانگژو روبوٹ اسکول میں روبوٹس کے لیے چار خصوصی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں جن میں تکنیکی تعلیم، نرسنگ، فنون اور کھیل شامل ہیں۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق تمام کورسز کا مقصد روبوٹس کی مجموعی صلاحیتوں اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

 

https://www.independent.co.uk/tv/news/china-robot-school-hangzhou-video-b3006421.html

جاری کردہ ویڈیوز میں اسکول کے روبوٹس کو اسکول ٹائیاں پہنے ٹیبل ٹینس کھیلتے، پیانو کی مشق کرتے اور باسکٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نوبل لفٹ گروپ کے ایگزیکٹو صدر شو سونگوئی نے کہا کہ امید ہے روبوٹک اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد یہ روبوٹس حقیقی دنیا کے لاجسٹکس ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے، عملی مسائل حل کرنے اور مختلف نوعیت کی ملازمتوں کی ذمہ داریاں انجام دینے کے قابل ہوں گے۔

Load Next Story