لاہور، گونگے شخص کی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم گرفتار
شالیمار پولیس نے ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم جمیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم رات گئے متاثرہ لڑکی کے گھر میں گھس آیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی۔
لڑکی کی چیخ و پکار سن کر اہلِ خانہ اور محلے والے جاگ اٹھے تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا لیکن پولیس نے اطلاع ملتے ہی چند گھنٹوں میں اسے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہیں ملزم نے گھر کو آسان ہدف سمجھ کر یہ حرکت کی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے پولیس ٹیم کی فوری کارروائی کی تعریف کی۔