اسپائیڈر مین کا پاکستانی مداحوں کیلیے خصوصی پیغام

مداحوں کی محبت نے ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کو باکس آفس پر شاندار کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا، ٹام ہالینڈ

ہالی ووڈ کی آنے والی فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ کی ریلیز سے قبل مرکزی اداکاروں ٹام ہالینڈ اور جون برنتھل نے پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ویڈیو میں ٹام ہالینڈ نے پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسپائیڈر مین سیریز کو برسوں سے ملنے والی محبت اور بھرپور حمایت ان کے لیے بے حد اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مداحوں کی اسی محبت نے ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کو باکس آفس پر شاندار کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے بعد جون برنتھل نے بھی پاکستانی مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے نئی فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ کو بھی بھرپور سپورٹ کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم بھی گزشتہ فلم کی طرح بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

https://www.instagram.com/reel/DaPbiZcEmPd/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ==

واضح رہے کہ ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ پاکستان بھر کے سینما گھروں میں 31 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Load Next Story