پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان
پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت آئندہ چند روز میں فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کی اکثریت آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں ہے جبکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت بھی انتخابات کے بائیکاٹ کی حامی ہے۔
پی ٹی آئی کے اکثریت رہنماؤں کا موقف ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے مواقع نہیں مل رہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کی طرح آزاد کشمیر میں بھی وہی سلوک ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند رہنما انتخابات میں حصہ لینے کے حامی ہیں تاہم انتخابات کا حتمی فیصلہ پی ٹی آئی قیادت کرے گی۔