جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر آن لائن ٹیکسی چلانے والا ملزم گرفتار

ملزم کو لاہور کے علاقے گلبرگ سے گرفتار کیا گیا، مقدمہ درج

جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر آن لائن ٹیکسی چلانے والے ملزم کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے پرائیویٹ گاڑی پر غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس لگاکر آن لائن ٹیکسی چلانے والے ملزم کو پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت روحیل کے نام سے ہوئی، جو گاڑی میں سبز سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر اس کو آن لائن ٹیکسی کیلیے استعمال کررہا تھا۔

ڈی ایس پی ٹریفک محمد عمر نے کہا کہ ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

سٹی ٹریفک پولیس آفیسر لاہور نے کہا کہ جعل سازی کو روکنے کےلئے تمام آن لائن ٹیکسی سروسز اور رکشوں پر سی ایم QR پینک بٹن نصب کئے جارہے ہیں۔ پینک بٹن کی تنصیب سے عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سے بچنے کے لیے شناخت چھپانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

Load Next Story