افغانستان میں معصوم شہری بارودی سرنگوں کے جان لیوا خطرات سے دوچار

افغانستان میں بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد  کے متاثرین میں 80 فیصد بچے  ہیں

افغانستان میں بارودی سرنگوں کی تباہ کاریوں نے افغان شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگادی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاریِ انسانی امور اوچا کی جانب سے جاری  کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہر ماہ اوسطاً 50 افراد بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں۔

https://img.express.pk/media/videos/148.mp4

افغانستان میں بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد  کے متاثرین میں 80 فیصد بچے  ہیں، جنوری سے مئی کے دوران 175 افراد کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن میں 75 فیصد بچے شامل تھے۔

بارودی مواد اور سرنگوں سے ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے لحاظ سے افغانستان  عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے ، 30 لاکھ افراد ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جو دھماکہ خیز مواد سے متاثرہ زمین کے ایک کلومیٹر کے اندر آتے ہیں۔

Load Next Story