قصور: لین دین کے تنازع پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے

فوٹو: فائل

قصور کے علاقے پتوکی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان اور مقتول کے درمیان مکئی کی فصل سے متعلق لین دین کا تنازع کافی عرصے سے چل رہا تھا۔

ریسکیو کے مطابق ملزم زبیر نے تین سے چار ساتھیوں کے ہمراہ غلام مصطفیٰ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد تھانہ آلہ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story