مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کے برعکس پاکستان سفارتی محاذ پرعالمی توجہ کا مرکز
بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کے برعکس پاکستان سفارتی محاذ پرعالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
مودی کی ناقص پالیسیوں اورناکام سفارتکاری نے بھارت کو دنیا بھرمیں غیرمؤثربنا دیا ہے۔
بھارتی جریدے دی کاروان کے مطابق ایرانی صدرنے جنگ بندی کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کرکے وزیرِاعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیرکا شکریہ ادا کیا ہے جب کہ امریکا نے بھی امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پرپاکستان کےکردارکی تعریف کی ہے۔
دی کاروان کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا کہ مجھے پاکستان پسند ہے۔ بھارت اپنےعلاقائی حریف پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی تمام کوششوں میں ناکام ہوا ہے۔ مودی کی ناکام خارجہ پالیسی نے دوست ممالک کوناراض کیا اوراپنی سفارتی اہمیت کھودی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکارکی اس پالیسی کی ایک بڑی وجہ ہندوتوا اورصہیونیت کےدرمیان نظریاتی قربت بھی تھی۔
بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کی جانب سے امن مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کا اعتراف اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کا مظہر ہے۔
https://img.express.pk/media/videos/modi_failed_foreign_policy.mp4