پشاور: سنگین جرائم کے 25 مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم پشاور، نوشہرہ اور بنوں پولیس کو قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملوں سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا

فوٹو: فائل

سنگین جرائم کے 25 مقدمات میں انتہائی مطلوب اور ملوث ملزم عظمت عرف عظمتے ولد ہدایت اللہ پشتخرہ میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ملزم پشاور کے مختلف تھانوں، ضلع نوشہرہ ، ضلع بنوں پولیس کو قتل، اقدام قتل ، پولیس پر حملوں، راہزنی ، ڈکیتی ، منشیات فروشی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اور ملوث تھا۔

ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی باارادہ قتل فائرنگ کی جو کراس فائرنگ میں لگ کر ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، فرار شدہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Load Next Story