لاہور: سکیورٹی عملہ کا مبینہ نارواسلوک، زیر علاج بچی کے والد نے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگادی 

سیکیورٹی اسٹاف نے بچی کے والد کو مبینہ طور پر زبردستی وارڈ سے باہر نکال دیا

لاہور  کے چلڈرن اسپتال کے سیکیورٹی عملہ کے مبینہ ناروا سلوک پر  زیر علاج بچی کے والد نے اسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

عمران نامی شخص کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا، خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی بیٹی چلڈرن اسپتال میں زیر علاج ہے۔

سیکیورٹی اسٹاف نے بچی کے والد کو مبینہ طور پر زبردستی وارڈ سے باہر نکال دیا،  پولیس کو بیان دیا کہ دل برداشتہ ہوکر  خودکشی کی کوشش کی۔

خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی، ایم ڈی چلڈرن اسپتال نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Load Next Story