کراچی؛ کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی، ویڈیو منظر عام پر آگئی

اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے رفتار تیز کر دی

کراچی:

کورنگی کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں اور موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو سڑک پر گرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت اطہر اور عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اطہر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

https://img.express.pk/media/videos/WhatsApp%20Video%202026-07-05%20at%201-34-19%20AM.mp4

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے رفتار تیز کر دی جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور مناسب موقع ملنے پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری ایس پی لانڈھی صفی اللہ کے سپرد کر دی گئی ہے جبکہ سامنے آنے والی ویڈیو سمیت تمام شواہد کا جائزہ لے کر واقعے کے حقائق کا تعین کیا جائے گا۔

 

Load Next Story