لاہور: رکھ خانپور کی جھیلوں پر مزید 23 نایاب فلیمنگوز کا بسیرا، تعداد 43 ہو گئی

پنجاب کی آبگاہیں مؤثر تحفظ کے باعث نایاب آبی پرندوں کے لیے پرکشش مسکن بنتی جا رہی ہیں، چیف وائلڈ لائف رینجر

رکھ خانپور کی جھیلوں پر مزید 23 نایاب فلیمنگوز نے بسیرا کر لیا، جس کے بعد یہاں موجود فلیمنگوز کی مجموعی تعداد 43 ہو گئی۔

چیف وائلڈ لائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ پنجاب کی آبگاہیں مؤثر تحفظ اور بہتر انتظامات کے باعث نایاب آبی پرندوں کے لیے پرکشش مسکن بنتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف رینجرز کی مسلسل محنت کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور یہ کامیابی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ثمر ہے۔

چیف وائلڈ لائف رینجر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قدرتی وسائل اور جنگلی حیات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ جنگلی حیات کے مسکن اور ان میں رہنے والے جانوروں اور پرندوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

Load Next Story