سندھ پبلک سروس کمیشن: مزید 23 امیدواروں نے فیل کیے جانے کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی

عدالت نے آئی بی اے کو ایک ماہ کے دوران جوابی پرچے دوبارہ چیک کرنے کا حکم دیا تھا تاحال عمل نہیں ہوا، آئین درخواست

—فائل فوٹو

کراچی:

سندھ پبلک سروس کمیشن کے متنازع امتحانات کے بعد مزید 23 امیدواروں نے فیل کیے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کردیں۔

درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ پبلک سروس کمیشن نے درخواست دائر کرنے والے تمام امیدواروں کو فیل قرار دیا ہے، ہمارے لیے سروس کمیشن کے امتحانات حیران کن تھے، سندھ ہائیکورٹ 30 جون کو اس وقت کے درخواست گزاروں کے جوابی پرچے دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

درخواست گزاروں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر نتائج روکے ہوئے ہیں، عدالت نے آئی بی اے کو ایک ماہ کے دوران جوابی پرچے دوبارہ چیک کرنے کا حکم دیا تھا، ہمارے پرچے بھی دوبارہ چیک کرنے کا حکم دیا جائے، کمیشن کے 2024ء امتحانی نتائج ٹیمپڑڈ ہیں۔

Load Next Story